اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’ہیرا پھیری 3‘ میں کون سا نیا اداکار آ رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ کے لیے ایک نئے اداکار کا نام سامنے آیا ہے۔

’ہیرا پھیری‘ (2000) اور ’پھر ہیرا پھیری‘ (2006) کے بعد اب اس کا تیسرا حصہ آئے گا جس میں وہی کردار اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول ہوں گے۔

لیکن اس میں اداکار کارتک آریان کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ جی ہاں، آپ نے ٹھیک پڑھا۔

ٹوئٹر پر اداکار پریش راول سے کسی مداح نے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ کارتک آریان ’ہیرا پھیری 3‘ میں نظر آنے والے ہیں؟

پریش راول نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جواب میں لکھا: ’ہاں، یہ سچ ہے۔‘ اداکار کے ٹوئٹ سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ فلم پر کام جاری ہے۔

کارتک آریان کی حال ہی میں فلم ’بھول بھولیاں 2‘ ریلیز ہوئی جو کامیاب ثابت ہوئی۔ فلم نے مجموعی طور پر 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

شائقین کو یاد ہوگا کہ ’پھر ہیرا پھیری‘ کے آخری سین میں راجو (اکشے کمار) کروڑوں روپے مالیت کی بندوقیں دریا میں پھینکنے جاتے ہیں جب کہ شیام (سنیل شیٹھی) اور بابو راؤ (پریش روال) اسے فون کر کے روکنے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس کروڑ پتی بننے کا موقع ہوتا ہے۔

مگر یہیں فلم اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے اور دیکھنے والوں کے ذہنوں میں سوال چھوڑ جاتی ہے کہ آگے کیا ہوگا۔

https://twitter.com/NarendrAkfan/status/1539967120871927811?s=20&t=lswzHginK53-C7bjXoP-xw

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں