تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا جسم کے کس حصے کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے؟ ماہرین کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کروناوائرس مریضوں کے گردوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایک تحقیق کے دوران 50 فیصد کے قریب وبا کے شکار مریضوں کے گردے ناکارہ رپورٹ ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک سٹی کے اسپتال میں ماہرین نے ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی، مطالعے میں بتایا گیا کہ مذکورہ اسپتال کے تقریباً 50 فیصد کرونا مریض ایسے ہیں جن کے گردے وبا کی لپیٹ میں آنے کے بعد ناکارہ ہوئے، انہیں اس سے قبل گردے کی کوئی بیماری تک لاحق نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق محقیقین نے رواں سال فروری سے مئی تک 4000 کرونا مریضوں پر ریسرچ کی اور مریضوں کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا، اس دوران پتا چلا کے مذکورہ افراد میں سے 46 فیصد کے گردے کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔

تحقیقی مطالعے کے مطابق 46 فیصد میں 82 فیصد وہ مریض تھے جنہیں کبھی گردے کی کوئی شکایت تک نہیں تھی۔ مذکورہ صورت حال کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا مریضوں کے گردوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایک تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی تھی کہ کرونا سب سے زیادہ پھیپڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے یہی وجہ ہے کہ کرونا علامات میں سب سے بڑی علامت سانس لینے میں پریشانی ہے۔

Comments

- Advertisement -