جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کی ٹرافی کونسا پلیئر لائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔ پاکستان اور اسکواش کی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی 19 فروری بروز بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جہانگیر خان ایونٹ کی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہوں گے۔ وہ یہ ٹرافی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے کریں گے۔ تقریب کے دوران سرفراز احمد ٹرافی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے حوالے کریں گے جو تمام فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کریں گے۔

- Advertisement -

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی یو کے کی ایک کمپنی اوٹ وِل سلور اسمٹس نے تیار کی ہے۔ ٹرافی کے اوپر نصب ایک چاند اور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ 65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا کل وزن 8 کلوگرام ہے۔ چمچماتی ٹرافی کے اردگرد مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے وہ غیر ملکی کھلاڑی جو کراچی پہنچ گئے

رواں سال متعارف کروائی جانے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی اب آئندہ تمام ایونٹ کے لیے مستقل رہے گی اور آئندہ ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کردیا جائے گا۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی 19 فروری بروز بدھ سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں