ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کس صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جون کے مہینے سے صوبہ پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کا پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صفائی پلان اگلے 4 ماہ میں لےکر آرہے ہیں۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ صفائی کے نظام کو تحصیل کی سطح پر لاگو کرنے جا رہے ہیں۔ ہر گھر سے کوڑا اٹھایا جائے گا اور گلیوں کی روزانہ صفائی ہوگی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ نئے نظام کیلئے ایک لاکھ کے قریب اضافی نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔ پنجاب میں لینڈ فل سائٹس بنانے جارہے ہیں۔

وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 ہزار سے زائد واٹر سپلائی کی اسکیمیں بند پڑی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں