پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کن ارکان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا؟ نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے چھبیس ویں آئینی ترمیم منظور کرالی، قومی اسمبلی میں 225 ارکان نے ترمیم کی حمایت کی۔

ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے 212 ، جے یو آئی ف کے آٹھ اور پانچ آزاد ارکان کو ملا کر کُل دو سو پچیس ارکان نے  ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کے بارہ ارکان نے مخالفت کی۔

- Advertisement -

ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ پانچ آزاد ارکان کے نام سامنے آگئے، جن میں ظہور حسین قریشی، مبارک زیب، چوہدری عثمان، اورنگزیب کھچی اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔

شق وار منظوری کے دوران تحریک انصاف سمیت اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

بعد ازاں چھبیس ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے ایوان صدربھیج دی گئی، صدر آصف زرداری کے دستخط سے ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں