بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔

کے ایل راہول 35 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتھن ایلس اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم ویرات کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی اور آئی سی سی ایونٹس میں 24 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بارش ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں