تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کون سے حکمرانوں نے توشہ خانے کے تحائف کَوڑِیوں کے دام حاصل کیے؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد : توشہ خانے کی بہتی گنگا میں ہرحکمران نے ہاتھ دھوئے۔ اب تک ملک کے تیرہ صدر اور وزیراعظم نے تین ہزار انتالیس تحفے کَوڑِیوں کے دام حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانے سے تحفے حاصل کرنے والے حکمرانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ، اب تک ملک کے تیرہ صدر اور وزیراعظم توشہ خانے سے تین ہزار انتالیس تحفے لے چکے ہیں ، جن کی کل مالیت 160 ملین روپے بنتی ہے۔

تحفے لینے والوں میں ضیاء سے مشرف تک صدر جونیجو سے شوکت عزیز تک وزرائے اعظم شامل ہیں۔

آصف زرداری نے بطور صدر دو بی ایم ڈبلیو اور دو ٹویوٹا جیپ کے لیے توشہ خانہ میں 93 لاکھ جمع کرائے، یعنی اصل مالیت کا محض 15فیصد ہے ، یہ قیمتی گاڑیاں لیبیا کے صدرمعمر قذافی نے دی تھی۔

نواز شریف کو بطور وزیراعظم دونوں ادوار میں ایک کروڑ مالیت کے 127 تحائف ملے، نوازشریف نے 14لاکھ میں 75 تحفے لے لیے۔

شوکت عزیز پاکستان سے جاتے ہوئے 1ہزار ایک سو 26 تحفے ساتھ لے گئے، جن میں نیکلس،قیمتی زیورات، ہیرے، سونا، گھڑیاں، اور قالین شامل تھے، تحفوں کی مالیت 26 ملین روپے بنتی ہے،

جنرل مشرف تین کروڑ 81 لاکھ کے پانچ سو پندرہ تحفے ساتھ لے گئے، جن میں ہیرے،گولڈسیٹ،قیمتی زیورات،خنجر اورپستول تھے۔

پرانے حکمرانوں کی بات کی جائے تو جنرل ضیا نے توشہ خانے سےسولہ لاکھ روپےمیں ایک سو بائیس تحفے لیے۔

محمدخان جونیجو دولاکھ انیس ہزارادا کرکے 304 تحفے لے گئے، غلام اسحاق خان نے محض67 ہزار میں 88 تحفے وصول کرلیے۔

بے نظیر بھٹو 2 لاکھ 72ہزار میں 174 تحفے ساتھ لے گئیں جبکہ ایوب خان واحد صدر اور بلخ شیرمزاری واحد وزیراعظم تھے، جنہوں تمام تحفے توشہ خانہ میں جمع کرائے، گھر لے کر نہیں گئے۔

Comments

- Advertisement -