منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی کن مضامین میں کارکردگی بدترین رہی؟ رپورٹ میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں ملکی نظام تعلیم کا پول کھل گیا، جس میں بتایا سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی کن مضامین میں کارکردگی بدترین رہی؟

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کرنے والے امیدواروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ مگر کارکردگی مایوس کن رہی۔.

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سینٹ میں پیش کردہ 2022 کی رپورٹ 2022 میں ملکی نظام تعلیم کا پول کھل گیا۔

- Advertisement -

سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2022 میں لازمی مضامین میں 43٪ امیدوار ناکام ہوگئے ، انگریزی، انگریزی مضمون نویسی، جنرل نالج، اسلامیات میں بدترین کارکردگی رہی۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ انگریزی مضمون میں علم کی کمی، انگریزی کی کمزوری اور غیر ضروری الفاظ کا چناؤ شامل ہیں جبکہ انگلش پریسی میں رٹے، بے محل جملے اور خیالات کی بے ترتیبی عیاں ہوتی ہے۔

ایک ممتحن نے رپورٹ میں رائے دی ہے کہ کتاب، اخبار اور رسائل کے مطالعے کی کمی ہر جگہ نظر آتی ہے، تعلیمی نظام کو اسکول کی سطح پر مکمل طور پر بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔

جنرل نالج میں 1947 سے 2022 تک کی سیاسی جماعتوں کے سوال پر کوئی ایک امیدوار صحیح جواب نہ دے سکا جبکہ پاکستان افئیرز میں پاکستان کی سیاست، خارجہ پالیسی پر کوئی امیدوار جامع جواب نہ دے سکا

اسلامیات میں کئ امیدوار اجتہاد کو جہاد لکھتے رہے اور کسی نے تو اسلام کے اصولوں کے بر خلاف لکھا۔

انگریزی مضمون میں 19440 اُمیدواروں میں 220 یا ایک فیصد امیدوار پاس ہوئے، پاکستان افئیرز میں 19445 امیدواروں میں ایک فیصد پاس ہوئے۔

پاس ہونے والوں میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے 29٪، سرکاری اداروں کے گیارہ فیصد امیدوار شامل

غیر ملکی تعلیم یافتہ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تین فیصد رہا جبکہ سرکاری یونیورسٹیوں کے 15523 امیدواروں میں صرف 320 کامیاب قرار پائے اور پرایوئٹ یونیورسٹیوں کے 496 امیدواروں میں 12 کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں