اشتہار

جمائمہ آج کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ دلچسپ ٹوئٹ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین اور 92 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نظریں بھی آج میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل پر مرکوز ہیں۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ جو عمران خان سے علیحدگی کے بعد واپس برطانیہ چلی گئی تھیں تاہم ان کا دل اب بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے جس کا اظہار وہ مختلف مواقع پر پاکستان کے حق میں بیانات اور ٹویٹ کے ذریعے کرتی رہتی ہیں۔

آج میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے آبائی وطن کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک دلچسپ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص کو خصوصی جرسی پہنے دکھایا گیا ہے۔

تصویر میں نظر آنے والے شخص نے جو جرسی پہن رکھی ہے اس کا نصف حصہ 92 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی جرسی کی نمائندگی کر رہا ہے اور بقیہ نصف جرسی انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہے۔

 

جمائمہ نے اس پوسٹ کے ساتھ سوال پوچھا ہے کہ آپ کونسی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں