لندن: ٹی ٹوئنٹی فائنل میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عادل رشید کے والد نے کس ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی؟
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عادل رشید کے والد کا ایک ویڈیو پیغام تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی فائنل پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عادل رشید کے والد کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فتح کے بعد جو بھی ہمیں مبارکباد دے رہا ہے میں ان سے یہی کہہ رہا ہے فائنل میں جو بھی ٹیم جیتتی ہمیں خوشی ہوتی کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔
انہوں نے کہا الحمداللہ! انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
فائنل میں انگلش اسپنر عادل رشید نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں تھی، انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھی اختتامی تقریب میں عالد رشید کے اسپیل کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔