ادویہ ساز کمپنی موڈرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ویکسین کی ایک بوسٹر ڈوز کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف مؤثر ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ لیب ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ آدھی بوسٹر ڈوز نے اینٹی باڈیز کو 37 گنا بڑھایا، جبکہ پوری بوسٹر ڈوز زیادہ مؤثر ثابت ہوئی جس سے ایٹی باڈیز میں 83 گنا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ موڈرنا کی بوسٹر ڈوز نئے ویرنیٹ کے خلاف اثر انداز ہوگی۔
موڈرنا نے بتایا کہ آدھی بوسٹر ڈوز سب کے لیے ہے جبکہ کمزور افراد کو تیسری خوراک دی جائے گی۔
ادویہ ساز کمپنی نے یہ اعلان ابتدائی لیب ٹیسٹ اور ڈیٹا کی بنیاد پر کیا ہے تاہم مزید سائنسی تجزیہ باقی ہے۔
دوسری جانب فائزر نے بھی کہا تھا کہ اس کی ویکسین اومی کرون کے خلاف مؤثر ہے۔ موڈرنا اور فائزر ویکسین دنیا کے بہت سے ممالک میں لگائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ موڈرنا اور فائزر ایسی ویکیسن بنا رہی ہیں جو اومی کرون کے خلاف اور زیادہ مؤثر ہو۔
طبی اعتبار سے اینٹی باڈیز کے لیول سے اندازہ ہوتا ہے کہ کون سی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف موثر ہے، لیکن یہ امیون سسٹم کے خلاف صرف ایک تہہ مہیا کرتی ہے۔