The news is by your side.

Advertisement

مزیدار وائٹ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب

چکن کڑاہی گو کہ ایک پسندیدہ ڈش ہے تاہم وائٹ چکن کڑاہی کو اس لیے بھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں عام کڑاہی کی نسبت مرچ مصالحوں کی مقدار ذرا کم ہوتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار وائٹ چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی گئی، اسے بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔

اجزا

چکن: 500 گرام

دہی: 250 گرام

لہسن ادرک پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

ہری مرچ: 4 سے 5 عدد

دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ، خشک، کُٹا ہوا

زیرہ: 1 کھانے کا چمچ، کُٹا ہوا

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی

کریم: نصف کپ

نمک: حسب ذائقہ

ادرک: 1 درمیانہ ٹکڑا

ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی

ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔

اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکائیں۔

اب زیرہ، خشک دھنیہ، کالی مرچ، نمک، دہی اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے۔

پھر ہری مرچ اور کریم شامل کر کے پکائیں اور اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار لیں۔

گرما گرم وائٹ چکن کڑاہی تیار ہے۔ ہرا دھنیا اور ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں