تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

تھائی لینڈ: ہاتھیوں کا انوکھے انداز میں مرنے والے بادشاہ کوخراج عقیدت پیش

بنکاک : تھائی لینڈ میں سفید ہاتھیوں نے مرنے والے بادشاہ کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

thai-6

تھائی لینڈ کے مرنے والے بادشاہ کو خراج عقیدت کو پیش کرنے لئے بنکاک میں خصوصی تقریب ہوئی، تقریب میں درجنوں ہاتھیوں کو سجا کر لایا گیا، ہاتھیوں نے اپنے انوکھے انداز سے بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا جس کو ہزاروں افراد نے دیکھا۔

thai-3

تقریب میں دو سو مہاوتوں (ہاتھی چلانے والے ) نے حصہ لیا اور خاص طور پر دنیا بھر سے سفید ہاتھیوں کو بادشاہ کے محل لایا گیا، جنہوں نے سر جھکا کر محل کے دروازے پر بادشاہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

thai-1

thai-4

تھائی لینڈ میں سفید ہاتھی کو مقدس اور شاہی اقتدار کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی طاقت، خوشحالی اور بہبود کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

thai-5

 

تھائی پرچم میں 1917 سال تک ایک سفید ہاتھی دکھائے جانے والے تاثر کیا گیا تھا، جو ایک ہاتھی کی تصویر صرف رائل نیوی کے پرچم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔


مزید پڑھیں : ستر سال برسراقتدار رہنے کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ انتقال کرگئے


یاد رہے کہ گذشتہ مہینے دنیا میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک حکومت کرنے والےتھائی لینڈ کے بادشاہ پومی پون 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ تھائی لینڈ میں 70 سال تک برسر اقتدار رہے۔

Comments

- Advertisement -