پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

ایران امریکی مطالبات مانے ورنہ نتائج کیلئے تیار رہے، وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کیرو لائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مرضی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مطالبے مانے یا پھر نتائج کیلئے تیار رہے۔

کیرون لائن لیوٹ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت ہونے جارہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ایران کی مرضی ہے صدر ٹرمپ کے مطالبے مانے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی بہترین معیشت ہے، چین بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے بات کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ چین سے ٹیرف پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، دنیا کو کاروبار کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی چاہیے، چین پر145 فیصد ٹیرف ابھی بھی عائد ہے۔

امریکا آنے والے غیرملکیوں سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ اب ان کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی، امریکا کی سلامتی کیلئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال لازمی ہوگی۔

غیرملکیوں کے رجسٹر ہونے کی ڈیڈ لائن بھی قریب آگئی ہے۔ تیس دن سے زائد رہنے والوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، انہوں نے بتایا کہ نئے کانگریس بل کے تحت ووٹر کو امریکی شہریت کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

پریس کانفرنس میں ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب و دیگرملکوں کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، وہ اپنی صحت سے متعلق شفافیت برقرار رکھیں گے۔۔ سابق انتظامیہ کی طرح رہنماؤں کی صحت پرغلط بیانی نہیں کی جائے گی۔

کیرو لائن لیوٹ نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد صدر ہیں جو سوالات کیلئے صحافیوں کو دستیاب ہیں اور ٹرمپ اقتدار کے روز سے آج تک 100 مرتبہ میڈیا سے گفتگو کرچکے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو بتایا کہ 75ممالک نے تجارتی معاملات پر بات چیت کیلئے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف پر 90 روز کے وقفے کے دوران مختلف ممالک سے نئے معاہدے ہوں گے، امریکی عوام کو موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اشیائے ضروریہ سمیت انرجی سیکٹر میں قیمتیں کم ہورہی ہیں، امریکی عوام کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اعتماد کرتی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں