ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اقتدارکےپہلے ماہ میں جو اقدامات کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ٹرمپ اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت آئندہ بدھ 26 فروری کو کریں گے جس میں تمام وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان کے ہمراہ صدر ٹرمپ کے تین مشیروں نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، مشیر مائیک والز نے کہا صدر ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں، جو روس یوکرین جنگ روک سکتے ہیں، ہم امن کیلئے بات چیت کی میزبانی پر محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
مشیراسٹیون ملر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے میں 95 فیصد کمی آگئی، صدر نے خطرناک جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کیلئے سزائے موت بحال کی۔
مشیر صدر ٹرمپ کیون ہیزٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے اخراجات کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، صدر ٹرمپ ملک سے مہنگائی ختم کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔