تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسلمان مخالف بیان،ڈونلڈٹرمپ صدارتی امیدوارسےدستبردارہوں،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف بیان پر امریکا میں سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، وائٹ ہاوس کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ صدارتی امیدوارسےدستبردارہوں جبکہ پینٹاگون کا کہنا ہے ڈونلد ٹرپ کا بیان قومی سلامتی کے خلاف ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مذمت کی اور اسے غیر امریکی قرار دے دیا، ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے متعلق بیان نفرت پر مبنی ہے، ری پبلکن فوری طور پر انہیں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار کر دیں۔

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمان مخالف بیان امریکہ کی قومی سلامتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما اور ری پبلکن پارٹی ٹرمپ کے بیانات کو مناسب نہیں سمجھتی ہے، مسلمان رہنماؤں، اقوام متحدہ اور غیرملکی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کو خطرناک اور اختلاف رائے پر مشتمل قرار دیا ۔

امریکی صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا

Comments

- Advertisement -