تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کے حوالے سے اقدامات کی مزید تفصیلات 2روز میں بتائی جائیں گی، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا، پاکستان کے حوالے سے مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات دو روز میں بتائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا،اس کووعدوں پرعمل کرناچاہئے، جانتے ہیں پاکستان مزید اقدامات کرسکتاہے۔

سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات دو روز میں بتائی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی امداد روکنے کا اعلان نئی بات نہیں، امداد روکنے کا فیصلہ گزشتہ سال اگست میں کیاگیا تھا۔

نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم پارٹنر ہے لیکن ابھی کئی معاملات پرمسائل موجود ہیں، پاکستان جانتا ہے امریکا کیا چاہتا ہے، پاکستان امریکی تعاون سےدہشتگردوں کیخلاف کامیابی حاصل کرسکتاہے، ٹرمپ نےپاکستان سےمتعلق ٹوئٹر پر نئی بات نہیں کی۔۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیرکی طلبی کےدوران پروفیشنل طورپرگفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں ساتھ دینے پر پاکستان کاایک سوتئیس ارب ڈالرکانقصان ہوا اورساٹھ ہزارجانوں کوقربان کیا۔


مزید پڑھیں : نیکی ہیلی کا پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد


اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امداد روکنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کی امداددہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پوری طرح ساتھ نہ دینے پر روکی گئی ہے۔

نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتاہے۔

واضح رہے 2 روز قبل گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -