تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جھیل کا پانی اچانک سیاہ ہونے سے ہنس کی رنگت بھی تبدیل، پریشان کن خبر

لندن : برطانوی جھیل میں کیمیل شامل ہونے کی وجہ سے سفید ہنس اچانک کالا ہوگیا، محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنس کے کالے ہونے کا واقعہ برطانوی ریاست انگلینڈ کے ویسٹ بری شہر میں پیش آیا جہاں ولٹشائر نامی جھیل میں تیرتا خوبصورت سفید ہنس اچانک سیاہ فام ہوگیا۔

جانوروں کے حقوق و صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیم رائل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ جھیل نامعلوم مادہ شامل ہونے وجہ سے ہنس کی رنگت تبدیل ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہنس کو جھیل سے نکال کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے جہاں اسے نہلاکر صاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم مکمل طور پر سیاہی نکل نہیں سکی، ابھی مزید ہنس کو مزید صاف کیا جائے گا تب وہ شیلٹر ہوم میں ہی رہے گا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ جھیل میں کیمیکل کہاں سے آیا اور ساتھی ہی ادارے جھیل کو دوبارہ صاف کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں تاکہ ہنس واپس جھیل میں چھوڑا جائے اور دیگر جانوروں و پرندوں کی زندگی کو بھی محفوظ بنایا جائے۔

جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے نے عوام نے چندے کی اپیل کی تاکہ ڈشواشنگ کیمیکل خرید کر جھیل کو صاف کیا جاسکے، کیونکہ اگر یہ پانی صاف نہ ہوا تو ان پرندوں کی تعداد جو پانی میں بھی رہتے ہیں کم ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -