جوہانسبرگ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وائٹ واش شکست ہمیشہ ہی مایوس کن ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے فتح حاصل کر کے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن سیریز میں بری طرح ناکام ہوگئی۔
شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنے سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا، تین صفر کی شکست ہمیشہ ہی مایوس کن ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز میں شان مسعود اور بابر اعظم کی بیٹنگ بہترین رہی، کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔
خیال رہے کہ پوری سیریز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بدترین کارکردگی دکھائی۔
تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف کلین سوئپ
اظہر علی نے 3 میچوں میں صرف 59 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد نے 3 میچز میں 112 رنز جبکہ امام الحق نے سیریز میں 149 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں جنوبی افریقہ کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی جسے گذشتہ روز جنوبی افریقہ نے کلین سوئپ میں بدل لیا۔