بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرینہ کپور کا مدرز ڈے کا کیک کس نے کھالیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے پوسٹ میں مدرز ڈے اسپیشل کیک سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرینہ کپور نے پوسٹ شیئر کی جو مدرز ڈے کے چند یادگار لمحات کو اجاگر کرتی ہے۔

کرینہ کپور کے لیے یہ کیک ان کے بچوں کی جانب سے تیار کیا گیا جبکہ ایک تصویر کو بیٹے تیمور کو کیک بناتے ہوئے خشک اجزا بھی گال پر لگ گئے۔

آخری تصویر میں کرینہ کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان نمایاں ہے اور ان کے ہونٹ پر چاکلیٹ بھی لگی ہے۔

کرینہ کپور نے کیپشن میں سوال کیا کہ ’بنائیں میرا مدرز ڈے کا پورا کیک کس نے کھایا؟‘

کمنٹ سیکشن میں سیف علی کی بہن صبا نے جہانگیر علی خان کا نام لکھتے ہوئے پیار سے انہیں ’جہہ جان‘ پکارا، سوشل میڈیا صارفین بھی کمنٹ میں ان کے بچوں کا نام ہی لکھ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں