نیویارک: امریکا کی ہزاروں خواتین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچوں سے زیادہ شوہر پریشان کرتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی جانب سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا جس میں خواتین کے سامنے سوال رکھے گئے کہ ماں بننا زیادہ مشکل ہے یا بیوی؟ اور بچے زیادہ پریشان کرتے ہیں یا شوہر؟۔
سروے کے دوران 7 ہزار سے زائد خواتین کی رائے لی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی خواتین کی سمجھتی ہیں کہ بچوں کے مقابلے میں شوہر زیادہ پریشان کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: یومیہ 2 ہزار سے زائد خواتین اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں، رپورٹ
سروے میں حصہ لینے والی کئی خواتین نے بتایا کہ ’مرد گھریلو کام کاج میں ہاتھ نہیں بٹاتے اور اگر مدد کر بھی دیں تو بدلے میں تعریف سننا چاہتے ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بتایا کہ ماں بننے سے زیادہ بیوی کا رشتہ نبھانا مشکل ہے۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد خواتین نے حصہ لیا جن میں سے 46 فیصد کا ماننا تھا کہ انہیں بچوں سے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی بلکہ خاوند سے زیادہ ہوتی ہے۔