حکمراں جماعت بھارتیہ جنتہ پارتی نے وزیراعظم نریندر مودی کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں انہیں مشہور زمانہ ہالی ووڈ کردار ٹرمنیٹر قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بے جے پی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اس پوسٹر میں نریندر مودی کو آرنلڈ شوازنیگر کی طرح ٹرمنیٹر کا لباس پہنے دکھایا گیا ہے جب کہ عقب میں فلم کا تباہی والا سین ہے اور اس پر لکھا ہے 2024 میں واپس آؤں گا۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے یہ اقدام بھارت میں بی جے پی مخالف 26 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے ممبئی میں ہونے والے اجلاس سے قبل اٹھایا ہے جس کا مقصد حزب اختلاف کی جماعتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ انڈیا کی اگلی حکومت بھی بی جے پی کی ہوگی۔
پوسٹر کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وزیراعظم مودی کو ہرایا جا سکتا ہے، وہ خواب دیکھتے رہیں کیونکہ ٹرمینیٹر ہمیشہ جیتتا ہے۔
Opposition thinks PM Modi can be defeated. Dream on! The Terminator always wins. pic.twitter.com/IY3fYWMzbL
— BJP (@BJP4India) August 30, 2023
واضح رہے انڈیا میں لوک سبھا کے انتخابات اگلے سال 2024 میں منعقد ہوں گے جب کہ الیکشن کے حوالے سے بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں دونوں نے اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو بُلا رکھے ہیں۔