تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کون سے افراد ایک دوسرے کے بہترین دوست ہوسکتے ہیں؟ نئی تحقیق

دنیا میں ہر شخص کوئی نہ کوئی دوست رکھتا ہے اایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کون سے افراد ایک دوسرے کے بہترین دوست ہوسکتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بہترین رشتہ دوستی ہے جو ماں باپ، اولاد کے درمیان بھی ہوتا ہے، بہن بھائی، شوہر اور بیوی بھی ایک دوسرے سے دوستی کے رشتے میں بندھے ہوتے ہیں، دوستی ایک ایسا انوکھا رشتہ ہے جو دو انجان اور مختلف مزاج کے افراد کو ایک رشتے میں جوڑ کر محبت کی لازوال مثال بھی بنا دیتا ہے۔

دوستی کے رشتے پر ہی ایک نئی تحقیق ہوئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک جیسی بو والے افراد جلد ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں اور یہ انسیت انہیں دوستی کے انمٹ رشتے میں باندھ سکتی ہے۔

ایک غیر ملکی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف جانور ہی نہیں بلکہ انسان بھی بو سے متاثر ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق کہ انسان دوست بناتے وقت جہاں جنس، عادات، پسند اور ناپسند جیسی دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہیں وہیں وہ ایک دوسرے کو سونگھنے کا عمل لاشعوری طور پر کرتے ہیں اور یکساں بو کے حامل افراد میں انسیت کا ایک رشتہ قائم ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات لوگ بہت جلد ایک دوسرے سے متاثر ہوکر دوستی کرلیتے ہیں جب کہ بعض افراد ایک دوسرے کو کوئی خاص وجہ بھی نہ ہونے کے باوجود بھی پسند نہیں کرتے اور تعلقات قائم کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -