تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویکسین کے باوجود رواں‌ سال کرونا کی روک تھام کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں، ڈبلیو ایچ او

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ویکسین کے باوجود رواں سال بھی کرونا وائرس کی روک تھام کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی چیف سائنس دان سومیا سوامی ناتھائے نے جینیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین آنے کے باوجود اس کی روک تھام کا ہدف حاصل نہیں ہو پارہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے تو اُس کو دیکھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ویکسین کے باوجود بھی روک تھام کے لیے موجودہ اقدامات ناکافی ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں وائرس کے خاتمے اور ویکسین کی تیاری اور ویکسینیشن لگانے میں کافی وقت لگے گا، امکان ہے کہ یہ سارا سال بھی ان ہی انتظامات میں گزر جائے۔

انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ عوام کو سماجی فاصلے، ہاتھ دھونے اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -