جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ دنیا سے اب تک کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے، اس نے ہر موڑ پر ہمیں حیران کیا ہے اس لیے اب بھی وائرس سے احتیاط لازم ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ کرونا وبا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، اس وقت بھی دنیا کے 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس نے ہر موڑ پر ہمیں حیران کیا ہے اس لیے تاحال مہلک وائرس سے متعلق کسی قسم کی پیشن گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوسکے ہیں۔

- Advertisement -

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ اب تک صرف 57 ممالک نے 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل کی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو اپنی 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، کمزور قوت مدافعت، اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن لازمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا سے صحت یابی کے بعد کتنے سال تک علامات موجود رہتی ہیں؟

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے رکن ممالک نے ایک بار پھر پانچ سالہ مدت کے لیے ایک بار ٹیڈروس اذانوم کو عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں