پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

میاں صاحب! اڈیالہ جیل کی صفائی بھائی صاحب کروارہے ہیں، قمر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  میاں صاحب آپ بہت جلد اڈیالہ جیل میں نظرآئیں گے، وہاں کی صفائی ستھرائی آپ کے بھائی صاحب کروارہے ہیں۔

لاہور میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہہ رہے تھے کہ احتساب عدالت نوازشریف کو انصاف نہیں دے گی، آپ کے وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر آپکے ہی لیڈر کو انصاف نہیں مل رہا تو غریب عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے کون آواز اٹھائے گا؟۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھٹوسیمینار ہر سال منعقد کرائےجائیں گے جس میں اس چیز کو اجاگر کیا جائے گا کہ بھٹو ہی پاکستان کا وہ واحد لیڈر تھا جس نے قیام پاکستان سے لیکرآج تک کے ہرشہری کی عزت کو بحال کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

اُن کا کہنا تھا کہ بھٹو کے میدانِ سیاست میں آنے سے قبل غریبوں کو نیچے بٹھا کر طاقتور افراد کرسیوں اور تخت پر بیٹھتے تھے مگر پھر پیپلزپارٹی کے بانی نے غریبوں میں اس چیز کو اجاگر کیا کہ تم بھی زمین کے مالک ہو۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلمان آج دنیا بھر میں ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں، شہید بھٹو نے اپنے دور میں تمام مسلمانوں کو اکٹھا کیا جس کے بعد وہ ایک طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ عقل کےاندھےدو سڑکیں بناکر سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا کام کرلیا، اسی طرح پنجاب کے خاص علاقے کیلئے جنگلا بس، میٹروبس کا منصوبہ بنادیا تو وزیر اعلیٰ گُن گاتے پھر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں  سب سے بڑا ٹرانسپورٹ سسٹم شہید ذوالفقاربھٹو نے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے‘ نوازشریف

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو آج ووٹ کی حرمت آج بہت یاد آرہی ہے، جس شخص نے زندگی بھر ووٹ کے تقدس کو پامال کیا آج وہ کہتا ہے کہ اس کا تقدس بحال کرو، میاں صاحب کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ صرف اپنی جیب بھرتے ہیں، اب جب وہ قانون کے شکنجے میں آئے تو انہیں عوام یاد آگئے۔

قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کےخلاف سازش کون رہاہے؟  کیونکہ پاناما ایک عالمی معاملہ تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں کےنام آئے مگر میاں صاحب کو پاناما سازش لگتی ہے۔

اسے بھی پڑھیں: نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان

شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ کے لیڈر کو جھوٹ بولنے پر نکالا گیا بالکل اسی طرح عوام آپ کو آئندہ انتخابات میں اسمبلیوں سے باہر کردیں گے، عمران خان کی امیدیں بھی دھری کی دھری رہ جائیں گی اور بھٹو کا نواسہ ، بی بی کا بیٹا عوام کا اعتماد حاصل کر کے میدان اپنے نام کرے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں