ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کیا ایسپرٹیم انسانوں میں سرطان کا باعث ہے؟ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نئی تحقیق میں ایسپرٹیم (مصنوعی مٹھاس) کو ممکنہ طور پر انسانوں میں سرطان کا باعث بننے کی وجہ قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر نیوٹریشن اینڈ فوڈ سیفٹی ڈبلیو ایچ او فرانسسکو برانکا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہم کمپنیوں کو ایسپرٹیم کے استعمال ختم کرنے کا مشورہ نہیں دے رہے اور نہ ہی صارفین کو کہتے ہیں کہ وہ اسے چھوڑ دیں۔

فرانسسکو برانکا نے کہا کہ اگر صارفین کو فیصلہ کرنے میں پریشانی ہے کہ ہم کوکا کولا ایسپریٹیم کے ساتھ لیں یا چینی کے ساتھ تو میرا مشورہ ہے آپ پانی پیں۔

- Advertisement -

ڈبلیو ایچ او کی کینسر پر تحقیق کرنے والی ایجنسی آئی اے آر سی کے مطابق مشروبات میں مصنوعی مٹھاس ممکنہ طور پر انسانوں میں سرطان کا باعث بن سکتی ہے، جولائی میں اس متعلق مصنوعات پر درج کر کے صارفین کو آگاہ کریں گے۔

ایجنسی نے بتایا کہ سرطان پیدا کرنے والے مواد کی درجہ بندی کی گئی اور محدود شواہد کی بنیاد پر گروپ بی 2 کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

اس بارے میں امریکا سے تعلق رکھنے والے کینسر کے پروفیسر نے کہا کہ عام لوگوں کو بی 2 سے منسلک کینسر کے خطرے کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں