جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

پاکستانیوں نے 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا؟ حیران کن انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی تلاش کے لیے سب سے معروف سرچ انجن ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

موجودہ دور میں انٹرنیٹ نے لوگوں کی زندگی اتنی آسان بنا دی ہے کہ مشکل سے مشکل چیز تلاش کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ آج کسی بھی چیز کی تلاش کے لیے سب سے پہلے جس کا نام ذہن میں آتا ہے یا لوگ مشورہ دیتے ہیں وہ گوگل ہے کیونکہ یہ دنیا کا معروف ترین سرچ انجن ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں سوئی جیسی باریک چیز سے ہاتھی جیسی تنومند اشیا تک با آسانی تلاش کی جا سکتی ہیں۔

دنیا بھر میں لوگ گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 2023 کا سال جس کے ختم ہونے میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال پاکستانیوں ںے گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا اگر نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

گوگل نے سال 2023 میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ سرچ انجن ہر سال دسمبر میں یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

پاکستان میں سر فہرست واقعات:

پاکستانیوں کی جانب سے اس سال تلاش کی فہرست میں پاکستان سپر لیگ، کرکٹ ورلڈ کپ، ایشیا کپ 2023، انڈین پریمیئر لیگ، ایشز، عید الفطر 2023، عید الاضحیٰ مبارک،  لنکا پریمیئر لیگ، رمضان مبارک اور  پاکستان کے عام انتخابات 2023 بالترتیب سرفہرست رہے۔

گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں، ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کٹیگریز شامل ہیں۔

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کھیلوں کی خبروں میں سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی اپڈیٹ کو تلاش کیا اور تقریبات میں سب سے زیادہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق معلومات تلاش کی گئیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ خطرے میں پڑ گیا

پاکستانیوں نے واٹس ایپ پر چینلز بنانے کے طریقے کو بھی سب سے زیادہ تلاش کیا جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے کے طریقے اور لوازمات کی معلومات تلاش کی۔

واٹس ایپ چینلز کیا ہیں اور یہ کیسے بنائے جا سکتے ہیں؟

پاکستانی صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ ہالی ووڈ فلم اوپن ہائمر تلاش کی جبکہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم جوان، تیسرے نمبر پر پٹھان اور چوتھے نمبر پر ہالی ووڈ فلم باربی کو تلاش کیا۔

فلم جوان: ریلیز سے قبل ہی 2 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت – Hindustan Express
مزید یہ کہ پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں سے متعلق خبریں تلاش کی گئیں، دوسرے نمبر پر احساس پروگرام کی معلومات، تیسرے نمبر پر ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق معلومات تلاش کی گئی۔ اس کے علاوہ اکشے کمار،  کاجول، عمران ریاض خان،  پاکستانی روپیہ، پشاور دھماکہ فاطمہ طاہر اور  محمد عامر بھی سرچنگ میں ٹاپ پر رہے۔

حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر صندل اور عائشہ کو بددعائیں

شخصیات کی کٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر علیزہ سحر رہیں، تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف ہے۔

دنیا بھر میں کتنے فیصد لوگ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ - Dawn - Dawn News

اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کی کٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی سے متعلق معلومات تلاش کی جب کہ دوسرے نمبر پر ریئلٹی گیم شو تماشا گھر اور تیسرے نمبر پر چینی اسمارٹ موبائل انفینکس کے نوٹ سیریز کے فونز سے متعلق معلومات تلاش کی گئیں۔

پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رُخ کیا۔ کھانوں سے متعلق تلاش کے نتائج باالخصوص دیسی کھانوں میں پاکستانیوں کی رغبت واضح رہی۔ اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا گیا۔
پاکستان میں مقبول ترین کھانا پکانے کی ترکیبوں میں سموسے کی ریسیپی، کلیجی کی ریسیپی، شیر خرما ریسیپی، نمکین گوشت ریسیپی، ٹماٹو کیچپ ریسیپی، چکن رول ریسیپی،  تربوز کے جوس کی ریسیپی، سٹیک ریسیپی، تکا بوٹی ریسیپی اور  قورمہ ریسیپی شامل رہیں۔

پاکستانی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب تلاش کرتے رہے -  Amazing - Dawn News

حیران کن طور پر سموسے بنانے کی ترکیب کو سب سے زیادہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں نے گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کے صارفین رہے اور تیسرے نمبر پر پنجاب کے انٹرنیٹ صارفین نے سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں