تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شادی کس سے ہوئی؟ حریم شاہ نے اشارے دے دیے

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر سے متعلق تاحال لوگوں کو ‏تجسس میں ڈال رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر شادی کے چرچوں پر حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر کی ‏شناخت واضح طور پر نہیں بتائی تاہم انہوں نے کچھ اشارے دیے ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سے میری شادی ہوئی ہے جس وزیرسےشادی ہوئی ‏پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتےمیں نام نہیں بتاسکتی۔

حریم شاہ کے مطابق میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور صوبائی وزیر ہیں، شادی کی تقریب ‏میں 2،3 صوبائی وزیروں نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر آج اسمبلی اجلاس میں بھی شریک تھے اور نکاح بھی کراچی میں ایک ‏ہفتے قبل ہوا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ 4 جولائی کو شوہر کے ہمراہ ترکی جارہی ہیں اور شادی مخفی ‏رکھنے کی وجہ شوہر کی پہلی بیوی کو منانا ہے۔

حریم شاہ کی شادی پر مرتضیٰ وہاب کا دلچسپ جواب

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع ‏بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -