اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ن لیگ اور پی پی کس کو گورنر سندھ بنانا چاہتے ہیں؟ اندر کی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت سازی کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس میں ن لیگ اور پی پی کی جانب سے گورنر سندھ کیلیے نیا نام دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ گورنر سندھ کے لیے اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے جب کہ پیپلز پاٹی بھی سندھ میں گورنر شپ کے لیے ن لیگ سے متفق ہے تاہم ایم کیو ایم نے وفاق میں حکومت سازی میں تعاون کے لیے جو شرائط دی ہیں ان میں ایک گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہونا ہے اور وہ موجودہ گورنر کامران ٹیسوری کو ہی اس عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے خوش بخت شجاعت کا نام دیا گیا ہے اور دونوں جماعتوں کا ایم کیو ایم سے انہیں ہی گورنر سندھ بنانے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے لیے ہمارا نامزد امیدوار نہیں ہوگا تو پھر اس عہدے پر خوش بخت شجاعت ہی متمکن ہوں گی۔

واضح رہے کہ خوش بخت شجاعت کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے ہی ہے اور وہ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی رہ چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں