جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وائرس کے ابتدا کی تحقیقات، ڈبلیو ایچ او کے ماہرین چین پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم کرونا وائرس کی تحقیقات کے لیے چین کے شہر ووہان پہنچ گئی۔

چینی میڈیا نے عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین کی ووہان پہنچنے کی تصدیق کی اور بتایا دس رکنی ٹیم چینی سائنسدانوں اور ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

چین کی جانب سے تحقیقات کی نوعیت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا البتہ بتایا گیا ہے کہ ووہان پہنچنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چودہ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جس کے بعد اُن کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ایک روز قبل ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کرونا وائرس کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کرنے پر چین، برطانیہ اور امریکا کے نام تشکر کا پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ماہرین وائرس کی ابتدا، ارتقا جاننے کے بعد اس کی رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

انہوں نے کہا تھا کہ یہ تحقیق ہم سب کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی کیونکہ اس سے ویکسین بنانے یا مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل چین میں 8 ماہ کے بعد کرونا سے پہلی ہلاکت ہوئی جس کے بعد پابندیاں مزید سخت کردی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں