اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ٹریفک چالان ادا نہ کرنے والوں کے گھروں کی بجلی اور پانی بند کر دی جائے، بھارتی عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ایک عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ٹریفک چالان ادا نہ کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھروں کی بجلی اور پانی بند کر دی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹریفک ادا نہ کرنے والے صارفین کے ساتھ پولیس اور حکام کی لاپروائی پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لوگ ٹریفک چالان ادا نہ کریں تو ان کے گھروں کی برقی اور پانی کی سپلائی روک دی جائے۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر اور جسٹس چیملاپتی روی نے کیس کی سماعت کے دوران یہ بھی کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ڈرائیورز آندھرا پردیش میں کھل کر ٹریفک کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں جب کہ یہی ڈرائیورز تلنگانہ کی سرحد پر پہنچتے ہی سیٹ بیلٹ باندھ لیتے ہیں۔ حیدرآباد میں کسی کار پر کالے شیشے نظر نہیں آئیں گے لیکن یہاں یہ عام بات ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ریاست میں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے صرف تین مہینوں میں 667 افراد کی موت ہوئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آندھرا پردیش میں پولیس ٹریفک قوانین سخت سے نافذ نہیں کر رہی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائیں تاکہ مزید حادثات کو روکا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں