اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کا نام راجہ ریاض کو دیا تھا اور اس کے علاوہ کوئی اور نام نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کا نام کس نے تجویز کیا تھا ، اندورانی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کا نام شہباز شریف نے راجہ ریاض کو دیا تھا،راجہ ریاض کو نامزدگی سے2 روز قبل بلوچستان سے نامزدگی کا بتایا گیا تو بلوچستان کا سن کر اپوزیشن لیڈر نے صادق سنجرانی کا نام تجویز کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جس کے بعد لاعلمی میں سینئر لیگی وزرااسحاق ڈار اور احسن اقبال صادق سنجرانی کو مبارکباد دینے پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق راجہ ریاض نے صادق سنجرانی کو نگراں وزراکیلئے 2 قریبی ساتھیوں کےنام بھی دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے دوسری ملاقات میں راجہ ریاض کو انوارالحق کاکڑ کے نام کی پرچی دیکر کہا یہ تجویز کریں، انوارالحق کاکڑ کے علاوہ شہباز شریف نے راجہ ریاض کو کوئی اور نام نہیں دیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جام کمال اور ڈاکٹر مالک کے نام پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی تک محدود رہے۔