تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں کن لوگوں کو نقد انعام دیا جاتا ہے؟

ریاض: سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمان الحسین نے کہا ہے مملکت میں کاروبار سے متعلق جعل سازی، دھوکہ دہی اور قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تجارتی جعلسازی، دھوکہ دہی اور غیر قانونی کاروبار کی اطلاع دینے کی صورت میں وزارت تجارت کی جانب سے انعامی رقم حاصل کی جاسکتی ہے، غیرقانونی اقدام میں ملوث کاروباری شخصیت سے حاصل ہونے والے جرمانے سے انعام دیا جاتا ہے۔

ترجمان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی اور جعلسازی کی نوعیت کے اعتبار سے انعامی رقم کا تعین کیا جاتا ہے اور پھر اطلاع دینے والے کو جرمانے کی رقم سے انعام کے طور پر پیسے دیے جاتے ہیں۔

سعودی عرب: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد تجارتی اداروں پر جرمانے

عبد الرحمان الحسین نے بتایا کہ انسانی صحت کے لیے مضر اور غیرمعیاری اشیا سمیت دیگر امور کے حوالے سے معلومات دینے والے کو جرمانے کی کل رقم میں سے 25 فیصد ملے گا البتہ انعامی رقم عدالت کی طرف سے حتمی فیصلہ سنانے کے بعد دی جاتی ہے جبکہ اطلاعات کی دوسری قسم سعودی شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اور سعودی شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کے حوالے سے اطلاعات دینے والوں کو جرمانے کی کل رقم میں سے 30 فیصد انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت تجارت کی جانب سے اطلاعات دینے والے انیس شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک لاکھ 23 ہزار ریال کے انعامات دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -