تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سندھ بلدیاتی الیکشن: دھاندلیوں میں کون ملوث؟ الیکشن کمیشن کو شواہد مل گئے

وی

الیکشن کمیشن نے دو روز قبل سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو روز قبل سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں اور سندھ میں حکومتی جماعت پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو دھاندلی میں ملوث نکلے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سامنے لاڑکانہ میں دھاندلی کے دوران پی پی ایم این اے کو موجودگی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خورشید جونیجو کو دھاندلی کرتے دکھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے پی پی ایم این اے خورشید جونیجو سے متعلق تفیصلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ایک سنگین جرم ہے جس میں ملوث شخص کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دو روز قبل صوبے کے 14 اضلاع میں الیکشن ہوئے تھے جس میں صوبے کی حکومتی جماعت پی پی پی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔

الیکشن نتائج آنے کے بعد ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جے یو آئی (ف) نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور پی پی پی پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -