آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم خود پر تنقید کرنے والے اینکر کے نام سے ہی لاعلم نکلے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹی وی اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام کے دوران بابر اعظم کو ‘اسٹار’ ماننے سے انکار کیا اور انہیں اناپرست کپتان قرار دیا تھا۔
آفتاب اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اب میرے لیے اسٹار نہیں ہے، اس کی سیدھی سادی وجہ یہ ہے کہ اب وہ مغرور ہوگیا ہے، اس میں انا آگئی ہے، وہ کھلاڑیوں سے اختلافات رکھنے لگا ہے۔
بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ تم اپنے آپ کو بھول رہے ہوں، کہاں سے شروع کیا تم نے اور اللہ نے اتنی جلدی تمھیں وہ مقام عطا کیا۔ تمھیں تو چاہیے تھا تم اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے۔ تم انا کے معاملات لے کر چل رہے ہو۔ بڑے ہی افسوس کی بات ہے۔ شرم کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کون آفتاب اقبال؟، بابراعظم تنقید کرنے والے اینکر سے لاعلم نکلے
جس کا جواب آج بابراعظم نے بنگلہ دیش سے میچ کے بعد دیا، صحافیوں کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ آفتاب اقبال کی تنقید پر کیا کہیں گے؟
صحافی کا سوال سن کر بابراعظم نے کہا کہ ‘یہ صاحب کون ہیں’, میں نے تو ان کا نام بھی نہیں سنا۔
بابراعظم پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اینکر آفتاب اقبال کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
مریم شیخ نامی صارف نے لکھا کہ ’سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ بابر سے اتنا جلتے کیوں ہیں؟ سب جانتے ہیں کہ وہ ایک اسٹار ہیں، پوری دنیا ان سے محبت کرتی ہے۔‘
https://twitter.com/mariaaaa1011/status/1579219846801526784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1579219846801526784%7Ctwgr%5Ea068e2774632f87215cca5f63ac17390c5c545da%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Fsport-63196992
محمد ہارون نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی پیمانہ طے کرنا چاہیے کہ ہمارے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی عزت کو کیسے یقینی بنایا جائے۔‘
there should be a parameter set by PCB that how to respect international players and stars and our brands last year we witness @shoaib100mph incident which was shamefull act and know aftab iqbal insulting Babar this should be stopped ..
— Muhammad Haroon Lone (@Haroon__3) October 9, 2022