بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

اعتزاز احسن کس کو ووٹ دے رے ہیں؟ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان اور وکیل اعتزاز احسن نے 8 فروری کے عام انتخابات کو بھونڈا الیکشن قرار دیا اور ساتھ ہی بتا دیا کہ وہ ضمنی الیکشن میں کس کو ووٹ دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ سینئر سیاستدان اور وکیل اعتزاز احسن کس کو ووٹ دے رہے ہیں انہوں نے بتا دیا ہے۔

اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں۔ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات بھونڈے الیکشن تھے جس میں نواز شریف کو ملنے والے 8 ووٹوں کو 188 کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ باکس کھولے گئے تو نواز شریف رسوا ہو جائیں گے۔ تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے قائد ن لیگ کو تو بڑا دل کر کے یہ سیٹ یاسمین راشد کو دینی چاہیے تھی جب کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی یہی کرنا چاہیے تھا۔

ضمنی الیکشن، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

واضح رہے کہ چاروں صوبوں میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر آج ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں