جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکا کا سب سے طاقت ور دشمن کون؟ صدر بائیڈن کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ‘کورونا وائرس’ امریکا کے سب سے زیادہ طاقت ور دشمنوں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکا نے جن دشمنوں کا سامنا کیا ان میں سب سے زیادہ طاقت ور دشمن کووڈ 19 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر آپس میں نہیں بلکہ کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا۔ امریکا کے صدر نے اپنے ٹوئٹ میں عوام کو ہدایت کی کہ وہ ویکسین لگوائیں، بوسٹر لگوائیں اور ماسک پہنے رکھیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امریکی حکام وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اہم اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے شہریوں کی مفت میں کورونا ٹیسٹ کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

کورونا ٹیسٹنگ کے متعلقہ ادارے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی فری کورونا ٹیسٹ کی درخواست پر مفت میں کووڈ19 ٹیسٹ کریں گے، حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں