اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
’ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں نوجوان نسل کے مسائل کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا جارہا ہے، ڈرامے ’مائی ری‘ کے مرکزی کردار ثمر جعفری اور عینا آصف کے ساتھ نوجوان کاسٹ شامل ہے۔
’پرورش‘ میں کئی نئے اداکار شامل ہیں جن میں ابو الحسن بطور سمیر اور نورے ذیشان ’آنیا‘ کے کردار مداحوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔
ڈرامے میں نورے ذیشان ولی (ثمر جعفری) کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں، دونوں بہن بھائی اہلخانہ کے ساتھ امریکا میں مقیم تھے جہاں سے انہیں پاکستان واپس لایا گیا ہے۔
’پرورش‘ میں دکھایا گیا ہے کہ وطن واپسی پر بیرون ملک مقیم پرورش پانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نورے ذیشان ایک نوجوان اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے پہلے مرکزی دھارے کے ڈرامے پرورش سے توجہ حاصل کر چکی ہے۔ وہ اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں اور اسکرین پر ان کی پراعتماد موجودگی ہے۔
اداکارہ اس سے قبل شارٹ فلم کا حصہ تھیں جس نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔