ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی اگر بتایا تو لوگ برا مان جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پاکستان کے دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر خوشی ہوئی جس سے سیریز میں جان پڑ گئی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر پنڈی ٹیسٹ کے لئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں جین میریٹ نے کہا کہ یہ میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔

جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ پاک انگلینڈ تعلقات کے لیے اہم ہے، میں چاہتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت مزید فروغ پائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی؟

دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں