بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

فواد عالم دورہ انگلینڈ میں کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، میدان میں تماشائیوں کی غیرموجودگی سے ان کی کمی محسوس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر فواد عالم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی جرسی پہن کر فخر محسوس ہوتا ہے، مصباح الحق اور یونس خان کی کوچنگ میں کھیلنا اعزاز ہے، شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ پینل میں بڑے نام ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، کوویڈ19 کے باعث ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا پڑتا ہے، انگلینڈ کے خلاف بھرپور کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

دورہ انگلینڈ میں کس کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ رمیزراجہ نے بتادیا

خیال رہے کہ فواد عالم کو دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے پر ان کے چاہنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا، مداحوں کا کہنا تھا کہ فواد کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن دورے کے لیے ان کی شمولیت خوش آئند ہے، مایہ ناز بلے باز انگلش گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

دوسری جانب ووسٹر میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوا، کوچز اور پلیئرز تین ماہ بعد گراؤنڈ میں واپسی پر خوش نظر آئے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکوں سے اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں