اشتہار

مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام گزشتہ دنوں موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس جبکہ ان کے شوہر موجی بسر کو وائٹ سوٹ میں دیکھا گیا۔

مدیحہ امام کی جانب سے اچانک شادی کے اعلان پر مداح بھی حیران رہ گئے تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کی قومیت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں اب موجی بسر کے کیریئر سے متعلق کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق وہ بالی ووڈ کے مشہور فلم سازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

موجی بسر ایک غیر ملکی شخصیت ہیں اور دبئی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجی بسر اور مدیحہ امام کی شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد کی گئی تھی،انسٹاگرام پر موجی بسر کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے۔

موجی بسر بالی وڈ کے ایک ٹیلنٹڈ پروڈیوسر اور فلم میکر ہیں، انہوں نے بطور لکھاری اور پروڈکشن منیجر بھی کام کیا جبکہ انپیں گلوکاری پسند ہے۔

موجی بسر نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز گریجویشن کے دوران بالی وڈ کی ایک پروڈکشن کمپنی سے کیا تھا جس کے بعد ان کے کام کو خاصی پذیرائی ملی اور وہ بطور میڈیا شخصیت مقبول ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موجی بسر نے 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز بالی وڈ کی مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کیا تھا۔

موجی بسر نے انگلینڈ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلیویژن ڈائریکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں