جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کی دلہن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اداکار عمر شہزاد نے چند روز قبل مسجد الحرام سے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں ان کی اہلیہ کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

تاہم اب اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شوبز ویب سائٹس کی تصاویر شیئر کی ہیں جس ان کے ساتھ ماڈل شانزے لودھی موجود ہیں۔

جس سے یہی گمان ہورہا ہے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ شانزے لودھی ہیں جو خود ماڈل ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

تاہم عمر شہزاد نے شانزے لودھی سے شادی کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی شانزے سے اس سے متعلق کوئی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نے بھی مسجد الحرام میں نکاح کیا تھا جس کی تصاویر دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

عمر شہزاد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں