بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مہنگائی کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ن لیگی رہنما کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار وہ ٹولہ ہے جس نے نواز شریف کو نااہل کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل سازش کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو باقاعدہ عوام پر مسلط کیا گیا، نوازشریف کو نااہل کرنیوالے ہی مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ترقی دشمن معاہدہ کیا،2019میں کیے گئے معاہدے سے حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملاً ختم ہوگیا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا، گردشی قرضہ ن لیگ دور میں 110 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضہ پی ٹی آئی دور حکومت میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا،31مارچ 2022 کو گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ سطح 2467 ارب پر تھا، پی ڈی ایم حکومت نے گردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا۔

سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں ن لیگ کا گزشتہ ریکارڈ شاندار ہے، ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے اور بجلی سستی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں