شاداب خان نے بطور کپتان نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔
میچ کے بعد گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کی عدم موجودگی کا بہانہ نہیں بنائیں گے ہماری تکنیک کا مسئلہ نہیں بلکہ کنڈیشنز مختلف ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ کھلاڑی نئے ہیں ہمیں اپنی غلطیوں سےجلد سیکھنا پڑے گا، ہم نے آج کے میچ میں وہی غلطی دہرائی جو پہلے میچ میں کی تھی۔
حفیظ کی محنت رائیگاں، دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز نیوزی لینڈ کے نام
کپتان نے کہا کہ پاور پلے میں اگر 3 وکٹیں گرِ جائیں تو 80 فیصد میچ وہیں ہار جاتے ہیں، پاور پلے میں ہماری وکٹیں جلدی گریں اور میچ ہار گئے۔
محمد حفیظ کی شاندار 99 رنز کی اننگز پر شاداب خان نے کہا کہ ہمیں تجربہ کار پلیئر کی بیٹنگ سے سیکھنا چاہیے ان کی شاندار اننگز ٹیم کے لیے اچھا سائن ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نو وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔