تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کتابی صنعت کا امن انعام حاصل کرنیوالی مصنفہ کون ہیں؟

فرینکفرٹ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کتابی میلے کے دوران زمبابوے کی معروف ادیبہ سِتسی دانگاریمبوآ نے جرمن امن انعام اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ناول نگار، ڈرامہ نویس اور فلمساز سِتسی دانگاریمبوآ نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقدہ کتابی میلے کے دوران جرمن انعام سے نوازا گیا۔

زمبابوے کی معروف ادیبہ و مصنفہ کو انعام کے ساتھ ساتھ 25 ہزار یورو کی نقد رقم بھی دی گئی جو پاکستانی روپیوں میں تقریباً 50 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد زائد بنتی ہے۔

زمبابوے کی مصنفہ اہم سماجی، اخلاقی، عالمی انصاف اور سماجی بہتری کی نشاندہی کرنے کی وجہ سے اہم ترین افریقہ ادبیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -