معروف اداکار وہدایت کار یاسر نواز نے سجل علی کو پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔
فلم پروڈیوسر یاسر حسین نے سجل علی کی اداکاری کی تعریف کی اور انہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارہ قرار دیا۔ اداکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ اداکارہ ندا یاسر کے ہمراہ ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔
پروگرام کے دوران مشہور میزبان واداکار آغا علی نے مہمان جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے، دونوں نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے راز بھی بتائے اور ہنستے مسکراتے نظر آئے۔
یاسر نواز کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری کس کے ساتھ ہے؟
شو میں میزبان نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ بطور ہدایت کار آپ کی نظر میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کون ہیں؟ جس پر انہوں نے آپشن بھی مانگے لیکن آغا علی نے کہا کوئی آپشن نہیں، بعد ازاں اداکار نے سجل علی کا نام لیا۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ سجل علی کا چہرہ اور اداکاری دونوں ہی بہت بہترین ہیں، وہ اسکرین پر نہایت خوبصورت نظر آتی ہیں اور چہرے کے بہت بہترین تاثرات بھی دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا سجل علی ٹی وی پر پہلے جبکہ سلور اسکرین پر دوسرے نمبر پر اچھی لگتی ہیں۔