تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اپوزیشن اتحاد کا سربراہ کون؟ اہم نام سامنے آگیا

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان کو تحریک کا سربراہ مقرر کر دیا۔

اے پی سی میں شامل ایک درجن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج آن لائن ہوا جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی عہدے داران کا فیصلہ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی کا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ دیگر جماعتوں کو ڈپٹی جنرل کےعہدےدیئےجائیں گے، عہدیداران کے تمام فیصلے اتحاد میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جماعتوں کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی گئی، اور احسن اقبال کو کمیٹی کا سربراہ بنایاگیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک خاص مقصد کے لیے بنائی گئی ہے، اسٹیرنگ کمیٹی پی ڈی ایم کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، اس ہفتے تحریک کو مکمل کر کے عوام کے سامنے پیش کریں گے، 11 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -