جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلال یاسین پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون؟ گرفتار ملزمان کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز نے واقعے کا کٹھا چھٹہ کھول دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ملزمان نے گذشتہ روز گرفتاری پیش کی تھی، ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ دونوں شوٹرز کو ایک سیاسی شخصیت نے سی آئی اے آفس بلا کر انہیں پولیس کے حوالے کیا۔

ایک روز پنجاب پولیس کی حراست میں رہنے والے دونوں شوٹرز نے اپنی زبانیں کھول دیں ہیں اور واقعے کے پس پردہ ملزمان کا نام اگل دیا ہے، شوٹرز ماجد اور کاشف بلال گنج ہی کے رہائشی ہیں، دونوں شوٹرز لوئر مال میں جوئے خانے کے رکھوالے بھی رہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کرنیوالے شوٹرز نے پیشہ ور عادی مجرم میاں وکی کو ملزم ٹھہرادیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کرلیا ہے کہ میاں وکی کے کہنے پر انہوں نے بلال یاسین پر فائرنگ کی۔

ادھر گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین نے شوٹرز کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوٹرز کے ساتھ اصل ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے اور مجھے اصل لوگوں کا بتائے جو حملے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوٹرز کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے، بلال یاسین کا مطالبہ

واضح رہے کہ بلال یاسین پر 31 دسمبر کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو ئے تھے، انھیں کئی گولیاں لگی تھیں، اس معاملے میں شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں