اشتہار

میئر کراچی کون؟ حافظ نعیم کا بلاول بھٹو کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل آگیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ضمنی بلدیاتی انتخابی شیڈول کو چیلنج کرنا عوام کے اصل مینڈیٹ سے فرار ہے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا یہ رویہ غیر جمہوری اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو حقائق قبول اورجماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیئے آپ سب کچھ کرکے بھی اکثریت حاصل نہیں کرسکے، بہتر ہے نتائج تسلیم کرلیں کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا-

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر دبائو ڈال کر مزید کتنی دھاندلی کرنا چاہتے ہیں؟ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابی عمل مکمل ہوئے بغیر ہی کسی طرح بھی اس کا میئر آجائے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ہدایت کی تھی وزیراعلیٰ سندھ اورمرتضیٰ وہاب فوراً سندھ ہائیکورٹ جائیں سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کو چیلنج کریں جب بھی عدالتوں پرحملہ ہواہم ان کیساتھ کھڑےرہے اب ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو گا ہم نےکبھی انتہاپسندی کی سیاست نہیں کی، ہم اپنے ووٹرز اور کارکنان کو جواب دہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں